کوریوگرافر نے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو رو پڑی تھی: کریتی سینون

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کریتی کریتی سینون ایک بار کوریو گرافر کی 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پر رو پڑی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کا واقعہ دہرایا۔انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو میں رو پڑی تھی، ا±س کے بعد میں نے ا±ن کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا۔اداکارہ جو اپنی فلم ’می می‘ کےلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آسمان چھورہی ہیں، نے اپنی زندگی کا تلخ ترین تجربہ بھی بیان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے ابتدائی دور میں مجھے کوریوگرافر کی طرف سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایسی حالت میں سوچا کوئی پلان بی بھی ہونا چاہیے۔