اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی پرخبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی بھی توہین ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹوئٹر ہینڈلر فیکٹ چیکر نے نگران وزیراعظم سے منسوب مہنگائی پرجعلی خبروں کا حوالہ دیا اور کہاسب کی ذمہ داری ہے غیر ذمہ دارانہ رویئے اور فیک نیوز کو مسترد کریں۔
جعلی خبریں پھیلانا قوم کی توہین ہے،وزارت اطلاعات
















