پشاور(بیورورپورٹ)بجلی، گیس ،پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کےخلا ف وکلا نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
ملک میں مہنگائی کےخلاف پشاور ہائی کورٹ بار کے وکلا کا اہم اجلاس ہوا ،حالیہ مہنگائی کےخلاف متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں،سرکاری افسروں کو ملنے والی مراعات فوری ختم ، مفت بجلی استعمال کرنےوالوں سے فری یونٹ واپس ، ایک سے زائد گاڑی رکھنے والے افسر سے گاڑیاں واپس ، کرپشن میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کی قرار دادیں منظور کی گئیں،وکلا نے مطالبہ کیا آئینی مدت کے اندر شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں۔
صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن طارق آفریدی ایڈووکیٹ نے کہا مہنگائی کےخلاف تحریک کا آغاز کررہے ہیں،سیاسی جماعتوںکو بھی دعوت دیں گے، عدالتوں سے رجوع کریں گے۔
وکلا نے مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کااعلان کردیا
















