پنجاب بھر میں کم عمر بچوں سے مشقتی کام کرانے پر پابندی عائد،ٹیمیں تشکیل

لاہور (اپنے رپورٹر سے)محکمہ لیبر پنجاب نے کم عمر بچوں سے مشقتی کام کرانے پر پابندی عائد کردی،

سیکرٹری لیبر فیصل فرید کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ڈی جی لیبر نے مختلف ٹیمیں تشکیل دےدیں۔

فیصل فرید نے کہا چائلڈ لیبر صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا کا بڑا مسئلہ ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے نہ صرف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے بلکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،فیصل فرید نے مزید کہاہر بچہ ترقی کا موقع حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے، شہریوں کو اپنے اردگرد جہاں کہیں بھی چائلڈ لیبر نظر آئے فوری محکمہ لیبر کو مطلع کریں۔