کراچی(بیورورپورٹ)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کو اغوا کیے جانے کادعویٰ کردیا۔
حریم شاہ نے ویڈیو بیان میں کہا شوہر گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے،کراچی پہنچے تو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا،عینی شاہدین کے مطابق ڈالے میں آئے افراد بلال کو اٹھاکر لے گئے۔
ٹک ٹاکرنے کہامجھے نہیں پتہ شوہر کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے بازیاب کرایا جائے،شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے تعلق نہیں، بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ۔
حریم شاہ نے شوہر کو اغوا کیے جانے کادعویٰ کردیا



















