خوشخبریاں ملنے والی ،پاکستان کو مودی کا بھارت نہیں بننے دیں گے،وزیر مذہبی امور

کراچی (بیورورپورٹ) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے قوم کو جلد خوشخبریاں ملنے والی ہیں،کچھ لوگ پاکستان کا چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن خوبصورت پاکستان کو مودی کا بھارت نہیں بننے دیں گے۔

جامعہ بنوریہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد نے کہانگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکی ہدایات پر عمل کریں گے،ملکی حالات پریشان کن ہیں، بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے،گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے، بجلی کا بل زیادہ آنے پربیوی لڑتی ہے،قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے، سختیاں و منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے،روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہامدارس اہم کام کر رہے ہیں، ناز ہے،علمادنیا کو بتائیں پاکستان پرامن ملک ، دہشتگردی سے نفرت کرتے ہیں،نظریاتی سرحدوں کی ذمہ داری سب پر ہے، جید علماسے معیشت سمیت دیگر اہم مضامین پر بات ہوگی۔