کوئی سیاسی دباﺅ قبول نہیں،شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے،نگران وزیر داخلہ سندھ

ٹھٹھہ (مشرق نیوز) نگران وزیر داخلہ سندھ حارث روف نے کہا ہے کوئی سیاسی دباﺅ قبول نہیں،شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کراچی و اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں،نئے افسروں کی تعیناتی کے بعد آپریشن ہوگا،پیشہ ور و باکردار لوگ آنے سے صوبے میں امن آئے گا۔

حارث روف نے کہاکراچی و اندرون سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، پورے سندھ میں کارروائیاں ہوں گی، گھوٹگی، کشمور، جیکب آباد، کندھ کوٹ میں آپریشن کی مکمل تیاری کر لی، کچے و پکے میں سب جگہ آپریشن ہوگا، کسی کےخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے اگر کسی کےخلاف نیب یا دیگر کیسز ہیں تو کارروائی ہو رہی ہے۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہاکوئی سیاسی دباو ہے نہ لیں گے، ووٹ نہیں چاہئیں، عوام کی خدمت کرنی ہے۔