سعودی حکومت کا ڈیجیٹل ملازمتوں کی تربیت دینے کے منصوبے کا آغاز

ریاض (مشرق نیوز) سعودی حکومت نے ایک لاکھ شہریوں کو ڈیجیٹل ملازمتوں کی تربیت دینے کا منصوبہ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو کورسز کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورسرا کے تعاون سے فیول(ایندھن)کے نام سے ایک نیا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پہلے سال میں ایک لاکھ سعودی شہریوں کو ڈیجیٹل ملازمتوں کے لیے درکار ہنر، مہارتوں اور اسناد سے آراستہ کرنا ہے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ سعودی عرب کی وزارتِ مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم سی آئی ٹی)، سعودی ڈیجیٹل اکیڈمی (ایس ڈی اے)اور کورسرا نے نیشنل ای لرننگ سنٹر (این ای ایل سی)کے تعاون سے یہ نیا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔تبدیلی کے اس پروگرام کے کورسز سعودی ڈیجیٹل اکیڈمی کے ذریعے پیش کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں سعودی ڈیجیٹل لیبر مارکیٹ میں زیادہ مانگ کی حامل مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ایم سی آئی ٹی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔