کراچی (بیورو رپورٹ) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا، ہم بہت مختصر عرصے کیلئے آئے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر جو حملے کئے جارہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے، ریاست پر حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور اس کا امن پاکستان کا امن ہے۔ سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کی سمگلنگ سے متعلق کل بھی میٹنگ ہوئی، تمام فورسز کو پابند کیا گیا ہے کہ سمگلنگ کو روکا جائے۔
عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

















