نئی حلقہ بندیاں،حکومت فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے حکومت انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے،الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن کمشنر نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ،حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے،حلقہ بندیوں کا فیصلہ نگران حکومت نے نہیں بلکہ گزشتہ منتخب حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا تھا۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔