سابق اتحادی آمنے سامنے،پی پی نے مہنگی بجلی کاذمہ دار ن لیگ کو ٹھہرادیا

ؑلاہور(نمائندہ خصوصی)سابق اتحادی آمنے سامنے،پیپلز پارٹی نے مہنگی بجلی کاذمہ دار ن لیگ کو ٹھہرادیا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظورنے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہامہنگی بجلی کے ذمہ داراسحاق ڈار ہیں،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیرکی وجہ سے دن دیکھنا پڑے،ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کےلئے انتخابات کوالتوامیں ڈالنا چاہتی ہے۔

چودھری منظورنے کہا آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرسے سخت شرائط مہنگی بجلی کاباعث بنیں،پیپلزپارٹی نے کبھی اسحاق ڈارکواکانومی کا سائنسدان نہیں کہا، اسحاق ڈار2008 میں پیپلزپارٹی حکومت گئے تھے۔

پی پی رہنما نے مزید کہاپیپلزپارٹی کے پاس سستی بجلی کا مکمل پلان موجودہے، ایندھن سے سستی بجلی پیدا کرنے پریقین رکھتے ہیں، موجودہ معاشی بحران کاحل فوری انتخابات ہیں،قانون سازی کے عمل میں صدرپارلیمنٹ کاحصہ ہے،صدرکی منظوری کے بغیرآفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت کوئی بل قانون نہیں بن سکتا۔