کراچی (مشرق نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بجلی کے بلوں پر احتجاج فسادات میں تبدیل نہ ہو جائیں، بلوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کا وعدہ کیا تھا اور اس پر عمل کرتے رہیں گے، کراچی کو واپڈا کی ذمہ داری سے دور اور باہر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کا دباو¿ کے الیکٹرک کے مالکان پر نہیں صارفین پر آ رہا ہے، فوری ریلیف کے اقدامات کرنا حکومت وقت کی ذمے داری ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، حیدر آباد کے تاجر احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں، 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور بل وہی آ رہا ہے، ہم نے پہلے بھی ایوانوں میں بات کی ہے اب بھی بات کریں گے۔
بجلی کے بلوں پر احتجاج فسادات میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے: خالد مقبول صدیقی

















