اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سول سرونٹس کو رہائشگاہیں الاٹ کرنے سے روکدیا۔
جسٹس بابر ستار نے گریڈ 21و 22 کے سینئر سول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیر رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روکدیا۔
عدالت نے کہا الزام ہے وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں،وفاقی حکومت بتائے کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟،تحریری حکم نامے کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی گئیں جو مانگی گئیں، بادی النظر میں فراہم کی گئی اطلاعات عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاوسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا۔
ہائیکورٹ نے حکم دیاسیکرٹری ہاو¿سنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں، سیکرٹری ہاو¿سنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں ،بیان حلفی دیں فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔
ہائیکورٹ نے سینئر سول سرونٹس کو رہائش گاہیں الاٹ کرنے سے روکدیا

















