ماسکو (مشرق نیوز) روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز اور لاشیں مل گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا کہ طیارے کے 2 بلیک باکسز اور ہلاک ہونیوالے 10 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے مقام سے 10 ہلاک افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزون بدھ کو روس میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
روس، ویگنر گروپ کے سربراہ کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز مل گئے

















