ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت جو فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر بےباک تنقید اور اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔دوران شو میزبان نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ وہ کون سا سیاسی ایونٹ فلم کی صورت میں دیکھنا پسند کریں گے؟میزبان کے سوال پر ہدایت کار نے کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ایمرجنسی کا نام لیتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی،بنائی جارہی ہے، وہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں۔کرن جوہر کی جانب سے اس تبصرے پر کنگنا رناوت نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلم کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر)پر مذکورہ موضوع کے حوالے سے ایک صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ہا ہا پچھلی مرتبہ جب اس نے میری فلم مانیکرنیکا کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ دیکھنے کےلئے پرجوش ہے تو اس کی ریلیز کے وقت میرے خلاف بدترین مہم چلائی گئی اور کردار کشی کی گئی تھی۔
کنگنا رناوت فلم ”ایمرجنسی“ کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہوگئیں



















