ہمبنٹوٹا (ایم این پی)اعصاب شکن مقابلے کے بعد شاہین فاتح،افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست،پاکستان نے سیریز میں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے،افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،دونوں اوپنرز نے227رنز کی ریکارڈ پارٹنرز شپ بنائی۔
ہدف کے تعاقب میں فخر جلد چلتے بنے ،بعد میں امام،بابر نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا،کپتان کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی نہ ٹک سکا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
شاداب نے 48رنز کی شاندار اننگز کھیلی،آخر اوور میں 11رنز درکار اور ایک وقت باقی تھی،نسیم شاہ نے 49.5اوورز میں چوکا لگاکر فتح افغانستان کے جبڑے سے چھین لی۔
اعصاب شکن مقابلے کے بعد شاہین فاتح،افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست

















