رہنما منتخب کرنا پاکستانی عوام کاکام،شفاف انتخابات کیلئے حمایت کرینگے،امریکہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکہ نے شفاف ومنصفانہ انتخابات کیلئے حمایت کی یقین دہانی کردی۔

ترجمان امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہاامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور پاکستانی آئین و قانون کے مطابق آزادانہ و منصفانہ انتخابات کےلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

امریکی سفیر نے زور دیا مستقبل کے رہنماﺅں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے،ڈونلڈ بلوم نے عزم کا اظہار کیا پاک امریکہ تعلقات مزید گہرا اور وسیع کرنے کےلئے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کےساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔