گرد و غبار کے طوفان سے مصری شہر پیلے رنگ میں نہا گیا

قاہرہ (مشرق نیوز) مصر میں اسوان گورنری کے جنوب میں واقع شہر ابو سمبل میں گردو غبار اور ریتلے طوفان نے شہر کے آسمان کو ڈھانپ کر اس کا رنگ پیلا کر دیا۔حد نظر محدود کردی اور نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دوسری طرف حکام نے تیز آندھی کے دوران شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسوان کے گورنر میجر جنرل اشرف عطیہ نے جھیل ناصر میں دریائی جہاز رانی کو روکنے اور شہری تحفظ اور ایمبولینس سروس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری طور پر اپنے ٹھکا نے نہ چھوڑیں۔محکمہ اسوان ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ ابو سمبل سیاحتی سڑک پر گاڑی چلانے والوں کو پرسکون رہنے کیلئے الرٹ کریں۔ ٹریفک حادثات کو کم کرنے کیلئے رفتار کم کریں۔