گرجا گھر بحال،متاثرین کی آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،محسن نقوی

لاہور (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے پہلا دورہ جڑانوالہ کی مسیحی برادری کےساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کیا ،انوارالحق کاکڑ کاپورا فوکس جڑانوالہ میں ملوث شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے میںہے،پولیس نے مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا،تمام شرپسند جلد کٹہرے میں ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہانذر آتش کئے گئے گرجا گھروں کوہفتوں نہیں دنوں میں پہلے سے بہتر حالت میں بحال کریںگے ،2گرجا گھر وں کو بحال کردیا گیا،کسی ایک بھی متاثرہ گھر کی مالی امداد نہیں رکے گی،ایسا نہیں ہوگا وزیراعظم ،وزیراعلیٰ بس آئیں اور چلے جائیں،آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بار بار بھی آنا پڑا توجڑانوالہ آئیںگے، انصاف جلد ہوتا نظر آئے گا۔

دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت وزیر اعلیٰ آفس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا7واں اجلاس ہوا،دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پےکےج دےنے کا اصولی فےصلہ کیا گیا،محسن نقوی نے ہدایت کی وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو10 روز مےں امدادی رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت و کشادہ کرنے کی منظوری دی گئی،لاہور ،فیصل آباد کی واٹر سینی ٹیشن ایجنسی میں بہتری کےلئے فرانسیسی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے معاونت لی جائے گی،مری مےں سڑکوں سے برف ہٹانے کےلئے جدید مشےنری خریدنے کا فیصلہ کیا گیااور سکیم کو سالانہ ترقےاتی پروگرام مےں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے،لاہور چڑیا گھر کی اپ گرےڈےشن ،بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کے اجرا اورپراجےکٹ کو سالانہ ترقےاتی پروگرام مےںشامل کرنے سمیت اہم منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

علاوہ ازیںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں مےں معےاری ادوےات کی فراہمی کےلئے جامع پلان طلب کرلےا،محسن نقوی نے ہسپتالوں مےں معےاری ادوےات کی فراہمی جلد ےقےنی بنانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاخرےداری کا شفاف طرےقہ کار وضع کرنے کا حکم دےدیا۔