عزم غیر متزلزل، پاکستان کے خواب کو آگے بڑھائینگے،نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے چیلنجوں کے باوجود معیشت کےلئے عزم غیر متزلزل ہے،ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میںانوار الحق کاکڑ نے کہامعاشرے کے ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کو آگے لے جانا ہے، تاجر سے وکلا،کسان سے انجینئر اور فنکار سے ڈاکٹر تک معاشرے کا ہرطبقہ پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاونت کررہا ہے،متنوع تعاون کےساتھ ملک کے روشن وخوشحال مستقبل کےلئے سفر جاری ہے۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر توانائی، بجلی وپٹرولیم ایم علی نے ملاقات کی ،اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نگران وزیر توانائی کو مبارکباد دی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاملک میں توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات ملکی معاشی استحکام و ترقی کیلئے انتہائی کلیدی ہیں۔

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بھی انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی،وزیراعظم نے ڈاکٹر فخر عالم عرفان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے۔

علاوہ ازیںنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزراہمراہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ اور متاثرہ افراد سے ملکر اظہار یکجہتی کریں گے،نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضے کا اعلان بھی کریں گے۔