نگران حکومتیں شفاف انتخابات کیلئے معاونت یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کاخط

اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی و مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتیوں و ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کر دی اور نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہانگران حکومتیں صاف و شفاف انتخابات کےلئے معاونت یقینی بنائیں۔

اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا صاف شفاف و بروقت انتخابات یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، انتخابات کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں،الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی و مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتیوں ،ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دےدیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ اراکین، مشیروں ،ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے اورسرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت بھی کردی،الیکشن کمیشن نے کہاوفاقی و صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، الیکشن میں دباو¿ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں،نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی و دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کرا سکتی ہیں،الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔