اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شفاف الیکشن کےلئے سینٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور طلحہ محمود نے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہاقوم کوعظیم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کے دن کے لیے شہیدوں کا لہو شامل ہے، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، ہمیں ہر دن محنت کی ضرورت ہے، ہمیں یکجا ہو کر محنت کرنی چاہیے، سب نے مل کر اس ملک کو بہتر سے بہتر بنانا ہے،صادق سنجرانی نے کہامیں اور نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اکٹھے سینٹ میں آئے تھے، انوارالحق کاکڑ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی، وہ سب کو یکجا کرنے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے ،قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے امید رکھنی چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سینیٹرز الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں، شفاف الیکشن کےلئے سینٹ کمیٹی بناو¿ں گا، سینٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کا شفاف انتخابات کیلئے سینٹ کمیٹی بنانے کا اعلان

















