لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نگران وزیرخارجہ بننے کی خواہش کااظہار کردیا۔
حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتصویر شیئر کرتے ہوئے منفرد کیپشن تحریرکیا ۔
ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا اگرمجھے صرف 6 ماہ کےلئے نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا توپاکستان کے غیرملکی اثاثے8 ارب ڈالر سے100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی۔
ٹک ٹاکر کی پوسٹ پردلچسپ تبصرے شروع ہوگئے،بعض صارفین نے حریم شاہ سے پوچھا ملک کا وزیر خارجہ بننے کیلئے آپ کی کوالیفکیشن کیا اور کیا عہدے کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔
6ماہ کیلئے وزیر خارجہ بنائیں غیر ملکی اثاثے 100ارب ڈالر تک پہنچادوں گی،حریم شاہ



















