لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر ٹریننگ سنٹر ٹاو¿ن شپ میں منعقدہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں سماعت سے محروم طلباو¿ طالبات نے بھی شرکت کی۔ڈینئیل لینتھیر نے ڈیف ریچ سکولز کی جانب سے سماعت سے محروم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر ڈینئیل لینتھیر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خداداد صلاحیت سے محروم کسی بچے کو ڈس ایبل کہنا بہت بڑی زیادتی کی بات ہو گی۔ اللہ پاک نے ڈفرنٹلی ایبلڈ بچوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان کی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سماعت سے محروم بچوں کو ملازمت کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو موروثی بیماریوں سے بچانے کیلئے ہمیں ریسرچ پر خاص توجہ دینی ہو گی۔پاکستان کے 83خصوصی بچوں نے برلن جرمنی اولمپکس گیمز میں میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ حال ہی میں میڈلز حاصل کرنے والے بچوں کو گورنر ہاو¿س میں بلا کر سراہا گیا ہے۔ دریں اثناء کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کنٹریکٹ پر 35 سے زائد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ فیکلٹی کی مستقلی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم اور گیسٹ آف آنر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں فیکلٹی ممبران کو دیکھ کر خواب پورا ہو گیا۔ زندگی میں رسک لئے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کی سربلندی کیلئے دہشت گردی کے مقدمات بھی بھگتے ہیں۔ اللہ پاک کا نام لینے کے بعد شروع کیا جانے والا ہو کام ٹھیک ہوتا ہے۔ہمیں تمام نعمتوں پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ محمود ایاز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بطور ایک وزیر میری مستقل ہونے والے فیکلٹی ممبران سے بڑی امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بہتری کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اچھی قوموں کی بنیاد میں اچھے اساتذہ کردار ادا کرتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو طبی درسگاہوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن کا سارا سہرا پروفیسر جاوید اکرم اور وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کو جاتا ہے۔سینڈیکیٹ اور سینٹ کے اجلاس میں پہلے دن سے مثبت پیش رفت رہی۔ رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی نے تمام تر قانونی معاملات میں معاونت کی۔وزیر صحت پنجاب نے خود ہر موقع پر سرپرستی کی ان تمام تر کاوشوں کا سہرا پروفیسر جاوید اکرم کو جاتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد دیتے ہیں۔اس موقع پر وزیر صحت نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 76 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میوزک کلب، ڈبیٹنگ سوسائٹی اور لٹریری سوسائٹی کی جانب سے فلمایا گیا ملی نغمہ بھی پلے کیا گیا۔طلبا و طالبات جوش و خروش اور ملی جذبے سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بطور پاکستانی ہم پوری دنیا سے بہتر ہیں۔22 ہزار سے زائد کیمکولین پوری دنیا میں کنگ ایڈورڈ اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔آج کے دن ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ملک کی کس طرح خدمت کر رہے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارے وزیر صحت پنجاب بھی کیمکولین ہیں۔ کیمکولین نہ صرف شعبہ طب میں نمایاں ہیں بلکہ سول سروسز اور دیگر شعبہ جات میں بھی ملک پاکستان کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔جس انداز میں پروفیسر محمود ایاز یونیورسٹی کو ہر سطح پر ترقی کی جانب گامزن ہے اس کا کریڈٹ ہم سب کے استاد پروفیسر جاوید اکرم کو جاتا ہے۔
عوام کو موروثی بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ پر خاص توجہ دینی ہو گی:ڈاکٹر جاوید اکرم



















