انوار الحق سچے پاکستانی ہونے کےساتھ معتدل مزاج شخص ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی پر کہاہے انوار الحق سچے پاکستانی ہونے کے ساتھ انتہائی پڑھے لکھے اور معتدل مزاج شخص ہیں۔

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہاطویل عرصے بعد پاکستان کےلئے کوئی اچھی خبر آئی،دعا ہے فیصلہ پاکستان کیلئے مبارک ہو۔