کیف (مشرق نیوز) یوکرینی حکام نے ملک بھر میں فضائی حملوں کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد دارالحکومت کیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلِچکو نے رہائشیوں پر زور دیاہے کہ وہ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں میں رہیں۔انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ "شہر میں شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔ شہری پناہ گاہوں میں رہیں"۔ میزائل کے ٹکڑے شہر میں بچوں کے ہسپتال پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کیف کے حکام نے کہا کہ فضائی دفاع کام کر رہا ہے اور فضائیہ نے اطلاع دی ہے کہ روس نے کیف کے علاقے میں ہائپرسونک میزائل داغے ۔یوکرینی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے وینیٹسیا اور خمیلنٹسکی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ خمیلنٹسکی کے ایک اہلکار نے کہا کہ خطے میں فضائی دفاع اپنا کام کر رہا ہے۔دوسری طرف روسی ایمرجنسی سروس نے آج ماسکو کے ونوکوفو ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن بند کرنے اور ٹیک آف اور لینڈنگ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دھماکوں نے کیف کو ہلا کر رکھ دیا،ماسکو کی فضا میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

















