نیویارک (بیورو رپورٹ) علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین نیویارک کے زیر اہتمام پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کاسب سے بڑا ”بروکلین میلہ“ 13اگست کو شام 4 بجے لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین نیویارک میں ہوگا۔ شاندار میلے میں خالد بیگ،ایلزبتھ رائے،سعدیہ ملک،امانت علی ودیگر نامور فنکاراپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔ لائیو میوزک،روایتی ڈانس پرفارمنس،کلچرل نمائش،لاتعداد فیملی فرینڈلی سرگرمیاںمیلے کاحصہ ہیں،لذیز کھانے بھی میلے کا حسن بڑھائیں گے،تمام پاکستانیوں کیلئے دعوت عام ہے۔ میلے میں شریک خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ اور پاکستان کے ریٹرن ٹکٹ مفت تقسیم ہوں گے،روایتی لباس میں ملبوس بچوں میں خصوصی تحائف بانٹیں جائیں گے۔علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے صدر ملک ناصر اعوان اور مشتاق کمبوہ نے بتایا ہے ۔ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
یوم آزادی پاکستان پر نیویارک بروکلین میلہ 13 اگست کو ہوگا

















