لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس منعقدہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، عالمی ادارہ صحت پنجاب کے انچارج ڈاکٹر جمشید احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صومیہ اقتدار، رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید، سمز سے پروفیسر طیبہ خاور بٹ، چیئرمین ڈی ایگ پروفیسر عمران حسن خان، ڈاکٹر محمد آصف نوید، ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد امین، پروفیسر شاہد سیٹھی اور ڈاکٹر عاصمہ علی خان نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر وسیم اکرم اور پروفیسر محمد خرم نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال اور مریضوں کے علاج کے پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے اور علاج کے پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ لاہور میں انسداد ڈینگی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا جلد انعقاد کریں گے۔ ڈینگی کی تشخیص ہونے کے فوراً بعد مریض کو ہسپتال کا ر±خ کرنا چاہئے۔ آج تمام ریسرچرز اور سائنسدانوں کو اکٹھے کرنے کا بنیادی مقصد ہی ڈینگی کے پھیلاو¿ کو روکنا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایکسپرٹس کے ساتھ مل کر ڈینگی کی وجوہات پر قابو پانے کیلئے حل تلاش کررہے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کو روایتی علاج سے کبھی نہیں بچایا جا سکتا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ این ایس ون کی قیمت بھی مقرر کریں گے۔بین الاقوامی انسداد ڈینگی کانفرنس میں بیرون ممالک سے ایکسپرٹس کو مدعو کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا :ڈاکٹر جاوید اکرم



















