جھنگ،کوئٹہ (بیورورپورٹ)جھنگ،کوئٹہ میں دھماکے،سابق ایم پی اے غلام سرور کا بیٹا جاں بحق،2افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکے سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کا بیٹا میجر ریٹائرڈ عدنان سرور جان سے گیا،دھماکے کے بعد میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر ڈیکوریشن کی دکان میں دھماکے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن نے کہادکان میں پٹاخے و دیگر آتشبازی کا سامان موجود تھا،دکان کی چھت ٹی آرگارڈرز سے بنی ہونے کی وجہ سے گری اگر کوئی دھماکہ خیز مواد ہوتا تو دیواروں پر نشانات ہوتے۔
جھنگ،کوئٹہ میں دھماکے،سابق ایم پی اے کا بیٹا جاں بحق

















