پارٹی چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،قریشی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاہے پارٹی چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کے چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ،کوئی سہولیات نہیں دی گئیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی ،ن لیگ تیسرے نمبر پر آئی اب سمجھ آجانی چاہیے الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہابہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ،اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے۔