ٍگرمیوں میں عمرہ کرنے والوں کیلئے تین ہدایات جاری

ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے گرمیوں میں عمرہ کرنے کے حوالے سے 3 رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرمیوں میں عمرہ کرنے کیلئے جب ضروری ہو تو طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔ اس موسم گرما میں عمرہ کرنے کیلئے ایسے اوقات کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔ اسی طرح سعودی عرب میں مکہ مکرمہ آمد کے فوری بعد عمرہ نہ کیا جائے بلکہ پہلے آرام کرلیا جائے۔