آسٹریلیا کا ورلڈکپ، دورہ جنوبی افریقہ اور بھارت کیلئے سکواڈز کا اعلان

سڈنی (مشرق نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ، دورہ جنوبی افریقا اور بھارت کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کےلئے آسٹریلیا کی جانب سے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے جبکہ بھارت میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔کپتان پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں، یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں، وہ بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز زخمی ہو گئی تھی، وہ 6 ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔ون ڈے سکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، ڈیوڈ وارنر سکواڈ میں شامل جبکہ مارنوس لبوشین جگہ نہ بنا سکے۔