تربت(مشرق نیوز)پکنک کیلئے جانے والی7لڑکیاں کیچ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ۔
مرنے والوں میںفضا ،فائزہ ،ماہ تاپ ،دردانہ ،بشرہ ،شیرین ،ماہ زیب شامل ہیں،بچیوں کے گھر ماتم کدہ بن گئے،لواحقین دھاڑ یں مار مار کر روتے رہے۔
پکنک کیلئے جانےوالی7لڑکیاں کیچ ندی میں ڈوب کر جاں بحق

















