اسلام آباد(بیورورپورٹ)کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر،قومی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائےگی،حکومت نے اجازت دےدی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کھیل و سیاست علیحدہ ہے اور پاک بھارت تعلقات کھیلوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیں،پاکستان کا فیصلہ تعمیری و ذمہ دارانہ روئیے کا عکاس ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا بھارت نے متعصبانہ روئیے کی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی پر گہری تشویش ہے، آئی سی سی ،بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے،امید ہے کرکٹ ٹیم کادورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
قومی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائےگی،حکومت نے اجازت دےدی

















