شہریار سمیت4پی ٹی آئی رہنماﺅں کی نظر بندی غیر قانونی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)شہریار آفریدی سمیت4پی ٹی آئی رہنماﺅں کی نظر بندی غیر قانونی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شہریار آفریدی ،بھائی فرخ ،خاتون رہنما نادیہ اور شاہ جہاں کی رہائی کا حکم دےدیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماوں کی 15 روز نظر بندی کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا عدالت کسی کو غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔

عدالت نے شہریار آفریدی کےخلاف تھانہ بہاول پور میں گندم چوری کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دےدیا۔