انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ممکن نہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہاہے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ممکن نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاانتخابات پرانی مردم شماری پر کرائیں تو ممکن ہوگا اگر مسائل سے نکلنا ہے تو بروقت انتخابات ضروری ہیں،15 ماہ میں جمہوریت کمزور ہوئی لیکن پہلے کمان کس کے ہاتھ میں تھی اگر اب بھی کمان 15 ماہ قبل والے افراد کے پاس ہوتی تو جمہوریت مزید کمزور ہوتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاشبر زیدی نے واضح کردیاپی ٹی آئی حکومت ملک تباہ کر کے گئی، ملک میں امید صرف نواز شریف ہیں، دہشتگردی کے باوجود 2013 میں بہتری لائے،الیکشن آگے بڑھانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، انتخابات ملتوی ہونے کی بات وزیراعظم کے بیان سے جوڑی جا رہی ہے، ن لیگ نہیں بلکہ اتحادیوں کی حکومت ہے، ن لیگ ایک دن انتخابات ملتوی نہیں کرنا چاہتی۔

جاوید لطیف نے کہانواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، آتے ہی 2 سال میں سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ذوالفقار بھٹو کےخلاف عالمی سازش ہوئی، بےنظیر کا قتل عالمی سازش ،مقامی ملوث تھے جبکہ نواز حکومت ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سے نشانہ بنی۔