لاہور( اپنے رپورٹر سے)ن لیگی رہنما طلال چودھری کی 5سالہ نااہلی مدت ختم ہوگئی،طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2اگست 2018کو توہین عدالت کے الزام میں5سال کےلئے نااہلی کی سزا دی تھی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا مجھے نواز شریف سے وابستگی پر 5سال کیلئے نا اہلی کی سزا دی گئی ، سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے لئے تمغہ ہے ، فیصلے سے ایک روز قبل اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف ،مریم نواز کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی۔
ن لیگی رہنما نے کہااگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنا ہوں گے ، نواز شریف سے زیادتیوں کے ازالے وانصاف کے بغیر الیکشن صاف و شفاف نہیں ہو سکتے ، نواز شریف جس دن جہاز پر بیٹھیں گے سمجھ لیں پاکستان میں الیکشن ہونے والا ہے ، نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف لندن میں ہوں یا لاہور پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے ۔
نااہلی مدت ختم،عدالتی فیصلہ میرے لیے تمغہ ہے،طلال چودھری
















