اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ورہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے الیکشن میں تاخیر کے جمہوری نظام، آئین اور وفاق پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
رضا ربانی نے جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا تھا لیکن چونکہ عام انتخابات ہیں اس لیے سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا ۔
پی پی رہنما نے کہاگزشتہ انتخابات کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی ،اے این پی کو انتخابی مہم میں نااہل کرنے کےلئے نشانہ بنایا تھا،دہشتگردحملے جمہوری عمل کو پٹڑی سے نہیں اتار سکتے،اسمبلی کی مدت پوری ہونے یا تحلیل ہونے کے 60 دن یا 90 دن کے اندر آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، کسی بھی آڑ یا بہانے کے تحت نگراں حکومت کی توسیع ملک کیلئے بہتر نہیں۔
انتخابات میں تاخیر کے تباہ کن اثرات ہوں گے، رضا ربانی
















