لاہور (خبر نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن جب کہے گا انتخابات ہو جائیں گے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے منصوبے کا دورہ کرکے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ پراجیکٹ میں اعلیٰ تعمیراتی معیاریقینی بنایا جائے،منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں،محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کی زیر تعمیر سڑک کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہابارشوں کے باوجود پراجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا، بارشوں کے باعث کام میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن دن رات کام کرکے پورا کیا جائے گا، گوجرانوالہ کو جلد موٹر وے سے لنک کر دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا گوجرانوالہ کے دونوں ہسپتالوں کے درمیان شٹل سروس شروع ہو چکی ، ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو پورا کیا جائے گا، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکیں ، ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی، ضرورت پڑی توجوڈیشل انکوائری بھی کرائیں گے، پولیس کو مکمل بااختیار بنادیا۔
الیکشن کمیشن جب کہے گا انتخابات ہو جائیں گے ‘محسن نقوی
















