کوئی امیدوار منتخب یا مسترد نہیں کیا گیا،نگران وزیراعظم کاتقر ر آئین کے مطابق ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کےلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا ،نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کےلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم اور نگزیب نے کہامیڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونےوالی رپورٹس و قیاس آرائیوں کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کےلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔


وفاقی وزیر نے کہانگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف موزوں ترین امیدوار کےلئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔