سٹیون سمتھ رن آوٹ تھے یا نہیں؟ انگلش کرکٹرز تھرڈ امپائر کے فیصلے پر حیران

اوول (مشرق نیوز) انگلش فاسٹ باولر اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کو رن آوٹ قرار نہ دئیے جانے پر تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ میں قانون کے بارے میں نہیں جانتا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اسٹیو اسمتھ نے تیزی سے دوڑتے ہوئے دو رن لینے کی کوشش کی تاہم باونڈری پر کھڑے جیارج ایلہم نے بھاگتے ہوئے تیز تھرو کی اور جب وکٹ کیپر نے بیلز اڑائیں تو بیٹسمین کا بلا کریز تک نہیں پہنچا تھا۔اس رن آوٹ کے معاملے نے 2005 کی ایشز سیریز کی یاد تازہ کردی جب متبادل فیلڈر گیری پریٹ کی تھرو پر وہ رن آوٹ ہو گئے تھے تاہم اوول ٹیسٹ میں معاملہ تھوڑا مختلف کچھ یوں تھا کہ اسمتھ کو رن آوٹ قرار نہیں دیا گیا۔تھرڈ امپائر نے تین منٹ تک مختلف ری پلے سے صورتحال کا جائزہ لیا جس میں یہ ظاہر ہوا کہ وکٹ کیپر بیئراسٹو گیند پکڑنے سے قبل ہی اپنے گلوز سے بیلز کو سرکا چکے تھے۔ری پلے دیکھ کر اسمتھ بھی خود کو آوٹ سمجھ کر پویلین واپس لوٹنا شروع ہو چکے تھے لیکن ٹی وی ری پلے نیتن مینن کی جانب سے ناٹ آوٹ قرار دیے جانے پر وہ بھی خوشگوار حیرت کے ساتھ واپس لوٹے۔اس تمام معاملے میریلیبون کرکٹ کلب کے کرکٹ کے قوانین بنانے والوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے قوانین کی وضاحت پیش کی۔