اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آرمی ایکٹ ترامیم سے سویلین کا کوئی تعلق نہیں ۔
انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہا صحافیوں کی بھلائی کےلئے کام کررہے ہیں، ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پر شور مچانے والوں پر حیران ہوں، ترمیمی بل میں ڈس ،مس انفارمیشن کا واضح درج ہے،کسی صحافتی تنظیم نے ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی، کوئی بھی عامل صحافی ڈس و مس انفارمیشن کا سہارا نہیں لے گا، آزادی رائے پر کوئی قدغن لگانا نہیں چاہتے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہاترمیمی بل میں کونسل آف کمپلینٹ کو مکمل اختیارات سونپ دئیے،کالے قانون کابدلا،چاہتی ہوں قانون کا کوئی غلط استعمال نہ کرے، صحافیوں کو جانبدار نہیں ہونا چاہیے۔
آرمی ایکٹ ترامیم سے سویلین کا کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب
















