کشمور کچہ،لاہور میں مبینہ مقابلے،11ڈاکو ہلاک

گھوٹکی،لاہور (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر )سندھ ،پنجاب کے سرحدی علاقے میں ایک کروڑ انعام یافتہ جانو اندھڑ اورسومر شر سمیت8ڈاکو مقابلے میں پار،لاہورمیں 3ملزموں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

کشمور کچہ میں سندھ ، پنجاب پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ عرصہ قبل سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ماہی چوک میں اندھڑ برادری کے9افراد کے قتل میں ملوث اور سندھ ، پنجاب کے علاقے میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایک کروڑ انعام یافتہ ڈاکو جانو اندھڑ اور ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو سمیت 5پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث بدنام ڈاکو سومر شر، نذرو شر، مشیر اندھڑ ،شہزادہ دستی سمیت 8ڈاکو مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں آپسی جھگڑے کانشانہ بنے۔

ادھر لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے ،ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست 3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،پولیس گرفتار ڈاکوﺅں کو نشاندہی کےلئے لےکر جا رہی تھی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی،ہلاک ڈاکو اغوا کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے ،پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔