حسینیت ظالم سے لڑنے، مظلوم کا ساتھ دینے کا نام ہے، بلاول بھٹو

کراچی (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے درس ملتا عظیم مقاصد کی خاطر بڑی قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور بالآخر فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاﺅس سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور پیاروں کی جانیں قربان کرکے سکھایا حق کےساتھ کھڑا ہونےوالا سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ اپنی زندگیوں کو امامِ حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا حسینیت ظالم سے لڑنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا نام ہے۔