ڈونلڈ لو کیخلاف الزامات جھوٹ ،پاکستان میںکسی بھی حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں،امریکہ


واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے پاکستانی سیاست میں اپنے کردار سے اعلان لاتعلقی کردیا،امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ نے کہا پاکستانی سیاست میں امریکہ کا کردار نہیں،غلط معلومات دور کرنی ہیں،عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کیلئے تیار ہیں
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الزبتھ ہارسٹ نے مزید کہاپاکستان کیساتھ قابل قدر شراکت کی راہ میں پروپیگنڈے، غلط معلومات کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے،اپنی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں، توجہ عوام، سرمایہ کاری، معیشت اور خوشحالی پر ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر نے کہا75 برسوں میں پاک امریکہ تعلقات دنیا و خطے کیلئے نتیجہ خیز رہے
کئی برسوں تک پاک امریکہ تعلقات کو علاقائی عینک سے دیکھا گیا، چاہے افغانستان ہو، چین یا بھارت، پاک، امریکہ تعلقات اپنے طور پر قائم ہیں،اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کیخلاف الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے الزبتھ ہارسٹ نے واضح کیا کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کسی قسم کی پوزیشن نہیں رکھتے، جمہوری اصولوں، آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔