کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل سنیتا مارشل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔دوسری جانب سنیتا مارشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ کا بتانا ہے کہ ا±ن کے اکاو¿نٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین ہو گئی ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میرا خاندان ایک ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کیلئے پیار۔
سنیتا مارشل کے انسٹاگرام فالوورز ایک ملین ہوگئے



















