بیجنگ (مشرق نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے،صدر شی جن پنگ اور اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی دور اندیش قیادت میں شروع کیا گیا یہ یادگار منصوبہ خطے کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اس نے رابطے کو فروغ دیا ہے، تجارت میں اضافہ کیا ہے اور مشترکہ خوشحالی کیلئے نئی راہیں بھی کھولیں،وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی 12ویں خصوصی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ:چین ،پاکستان میں گہرے تعلقات کی علامت ہے: احسن اقبال



















