اسلام آباد (بیورورپورٹ )انسداد دہشت گردی عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی،جج ابوالحسنات نے مقدمے پر سماعت کی،عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
ادھر عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاآئی ایم ایف سٹینڈ بائی معاہدے کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا اگر معاہدے کو سپورٹ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا،پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، فضل الرحمن ن لیگ سے نالاں نظر آئے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے، نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کھیل میں سیاست مت لائی جائے، دنیا کی نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہیں، پاکستان کی سوچ ہمیشہ تعمیری رہی۔
ملک کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کو سپورٹ کیا،قریشی
















