”بیٹے نے پھنسادیا“پرویزالٰہی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کیلئے تیار،مونس کاانکار

لاہور(اپنے نمائندے سے،کورٹ رپورٹر)”بیٹے نے پھنسادیا“پرویزالٰہی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کیلئے تیار،مونس نے انکار کردیا،ذرائع کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے عید سے قبل کی گئی تیسری ملاقات میںایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا،پرویز الٰہی نے کہا مونس نے مجھے پھنسا دیا ۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس نہیں مان رہے ہیں،شجاعت ،پرویز الٰہی ملاقات کے دوران فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی،مونس الٰہی نے فون ہی نہیں اٹھایا،بعد میں پیغام آیا اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

پرویز الٰہی ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔

دریں اثنالاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی جیل میں بی کلاس سہولیات نہ دینے کےخلاف درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر پرویز الٰہی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے پرویز الٰہی سے پوچھا بتائیں کب سے جیل میں ہیں؟ ۔


پرویز الٰہی نے کہا جیل میں مشکلات کے سوا کچھ نہیں، جہاں مجھے رکھا گیا وہاں کیڑے پھرتے ہیں جہاں رکھا گیا وہیں واش روم ہے، مجھے بی کلاس فراہم نہیں کی گئی،حکام عدالتی حکم پر سہولیات دے کر تصاویر بناتے ہیں اور سامان اتار لیتے ہیں، میرے پاﺅں پھول چکے ، صحت خراب ہے،پرویز الٰہی نے استدعا کی مجھے عدالت جیل کی بجائے سروسز ہسپتال منتقل کر دیں۔

عدالت نے پرویز الٰہی سے مکالمہ کیا اس کے سوا آپ کے پاس کیا آپشن ہے؟ ،پرویز الٰہی نے کہا جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی گئی اسی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے، پرویز الٰہی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،عدالت نے آئی جی جیل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو منگل کو طلب کرلیا۔