اسلام آباد (بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاہے احسن اقبال کا چین،سی پیک پر بیان افسوسناک و غیر ذمہ دارانہ ہے۔
اپنے بیان میں سابق وزیر شاہ محمود قریشی نے کہاآئرن برادر اندرونی معاملات میں مداخلت کرےگا کابیان حیران کن و توہین آمیز ہے،پی ٹی آئی کےساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے متعدد منصوبے شروع کیے، مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی،کام میں تیزی آئی، گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دےکر آپریشنل کیا گیا۔
احسن اقبال کا چین،سی پیک پر بیان توہین آمیز ہے،قریشی
















